Header Ads

شہداۓ احد،سلام کاجواب دیتے ہیں

شہداۓ احد،سلام کاجواب دیتے ہیں

(یوم سیدناامیرحمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
*حدیث:١*
حضوراقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم شہداۓ احدکی زیارت کو تشریف لے گئے،اورعرض کی؛الہی تیرابندہ اور تیرانبی گواہی دیتا ہے کہ یہ شہید ہیں اور قیامت تک جوان کی زیارت کوآۓ گا،اوران پر سلام کرے گا یہ جواب دیں گے"
(دلائل النبوۃ،للبیھقی)
عطاف کہتے ہیں: میری خالہ مجھ سے بیان کرتی تھیں،میں ایک بارشہداۓاحدکی قبورکی زیارت کوگئ،میرے ساتھ دولڑکوں کے سواکوئی نہیں تھا جو میری سواری کاجانورتھامے تھے۔میں نے مزارات پر سلام کیا،جواب سنا،اورآوازآئ،خداکی قسم!تم لوگوں کو ایساپہچانتے ہیں جیسے آپس میں ایک دوسرے کو،میرے بدن پربال کھڑے ہوگئے،سوارہوئ اورواپس آئی۔
امام بیہقی رحمہ اللہ علیہ نے ہاشم بن محمد بن عمری سے روایت کی،مجھے میرے باپ مدینہ طیبہ سے زیارت قبور احدکو لے گۓ،جمعہ کادن تھا صبح ہوچکی تھی،آفتاب نہ نکلا تھا،میں اپنے باپ کے پیچھے تھا،جب قبورکے پاس پہنچے توانہوں نے بلند آواز سے کہا:سلام علیکم بماصبرتم فنعمی عقبی الدار". جواب آیا:وعلیک السلام یااباعبداللہ"باپ نے میری طرف پھرکردیکھااورکہا:اۓ میرے بیٹے!تونے جواب دیا۔میں نے کہا نہ؛انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر اپنی داہنی طرف کرلیا اور دوبارہ ویساہی کہا۔دوبارہ ویساہی جواب ملا،تیسری بارکہاپھروہی جواب آیا۔میرے باپ نے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدۂ شکر اداکیا۔
امام بیہقی رحمۃاللہ علیہ عطاف مخزومی کی خالہ سے روایت کرتے ہیں:ایک دن میں نے حضرت سیدنا امیرحمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبرکے پاس نمازپڑھی،اس وقت جنگل بھرمیں کسی آدمی کانام ونشان نہ تھا،نمازکے بعدمزارمبارک پرسلام عرض کیا،تواس طرح جواب آیا: جو میری قبرکے نیچے سے گزرتا ہے میں اسے ایساپہچانتاہوں جیسا یہ پہچانتا ہوں کہ اللہ نے مجھے پیدا کیا اور جس طرح رات اوردن کوپہچانتاہوں"
(فتاویٰ رضویہ:264.4،ممبئ)
*مشکبارقبر:*
الحمدللہ! سیدالشہدا،عم رسول معظم،حضرت سیدناامیرحمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزارشریف پراس فقیر کی دومرتبہ حاضری ہوئی،قسم بخدازیارت کے وقت مزار اقدس سےایسی خوشبومحسوس ہوئی جسے وہاں موجود سیکڑوں حضرات نے محسوس کیا ،جس سے مشام جاں معطرہوگۓ۔بلاشبہ یہ شہیدان وفاکاروحانی تصرف ہے جواپنے زائرین پر فرماتے ہیں اور سیدناحمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوتواللہ عزوجل نے وہ نظرتصرف دی ہے جوابھی آپ نے حدیث پاک کی روشنی میں ملاحظہ فرمائ۔
*حب اہل بیت آل محمد کے لئے۔کرشہیدعشق حمزہ پیشواکے واسطے*
ترسیل:
محمد اسلم رضا قادری اشفاقی
*{رکن: سنی ایجوکیشنل ٹرسٹ}*
باسنی ناگور شریف،راجستھان
١٥شوال المکرم ١٤٤١ھ
8جون2020

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے