سوال⬅ ستاروں کے ذریعے قسمت کا حال معلوم کرنا کیسا؟
*جواب:* 👇🏻
سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں:
"باقی کواکب (ستاروں) میں کوئی سعادت و نحوست نہیں، اگر ان کو خود مؤثر جانے، شرک ہے اور ان سے مدد مانگے تو حرام ہے ورنہ ان کی رعایت ضرور خلاف توکل ہے"۔
*(فتاوی رضویہ جلد 21 صفحہ 223 رضا فاؤنڈیشن لاہور)*
صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں: "نجوم کی اس قسم کی باتیں جن میں ستاروں کی تاثیرات بتائی جاتی ہیں کہ فلاں ستارہ طلوع کرے گا تو فلاں بات ہوگی یہ بھی خلافِ شرع ہے، اسی طرح نچھتروں کا حساب کہ فلاں نچھتر سے بارش ہوگی یہ بھی غلط ہے، حدیث میں اس پر سختی سے انکار فرمایا"۔ *(بہارِشریعت جلد 3 حصہ 16 صفحہ 659 مکتبۃ المدینہ کراچی )*
❁◐┈┉••۞═۞•••==•••۞═۞═◐••┉┈◐❁
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں