----------------------------------
کافر کا بچہ مسلمان نے گود لیا تو اس کی تجہیز و تکفین کا کیا حکم ہے؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم و رحمہ اللہ وبرکاتہ
میرا ایک سوال ہے
زید بے اولاد تھا اس نے ایک غیر مسلم کے تین روزہ بچے کو اپنی پرورش میں لیا پھر وہ دو ماہ کے اندر بیمار پڑ گیا اور فوت ہو گیا تو اس کی نماز جنازہ پڑھنا اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر نا کیسا ہے ؟؟
*سائل: محمد رضوان خان قادری لکھیم پوری*
__________❣⚜❣___________
*و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملك الوہاب ⇩*
چھوٹے بچے اپنے والدین کے تابع ہوتے ہیں اس لئے مشرکین کے بچوں کی نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں ہے؛
*( 📓بحرالرائق جلد2 صفحہ 189پر ہے )*
*' لایصلی علیه لانه تبع لهما للحدیث کل مولود یولدعلی الفطر ة فابواه یهو دانه؛؛*
زیر غور مسئلے میں بچے کا نسب ثابت ہے اس کے والدین کا غیر مسلم ہو نا متحقق ہے نہ بچہ کادار بدلانہ اس کے والدین کی تبعیت سے مانع کوئی شئ پائی گئی تووہ دنیوی احکام میں اپنے والدین ہی کے تابع ہے صرف گود لینے سے وہ مسلمان کے تابع نہ ہوا؛
📃حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ رافضی وغیرہ بد مذہبوں کے بچے کے بارے میں تحریر فر ماتے ہیں ؛؛؛ نابالغ سمجھدار ہے تو اس کا اسلام معتبر ہے اور ناسمجھ ہے تو خیر الابوین کا تابع ہے اس میں دیگر ورثاء کا اعتبار نہیں
لہٰذا اگر اس کے والدین کفریہ عقائد رکھتے ہوں اور بچہ ناسمجھ ہو تو جنازہ میں شرکت جائز نہیں
*(📕فتاوی امجدیہ ج؛ اول؛ ص314 )*
🚿اس عبارت سے یہ امر پورے طور پر واضح ہو گیا کہ تبعیت میں والدین ہی کا اعتبار ہے دیگر لوگوں کا کوئی اعتبار نہیں لہٰذا غیر مسلم کاوہ بچہ جس کو مسلمان نے گودلیااور دو مہینے کے اندر فوت ہو گیا نہ اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور نہ اسے مسلم قبرستان میں دفن کیا جائے گا
*( 📙ماخذ فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول صفحہ 364 )*
📄اور بہار شریعت ؛میں در مختار وغیرہ ؛کے حوالہ سے ہے ؛؛
چھوٹے بچے کے ماں باپ دونوں مسلمان ہوں یا ایک تو وہ مسلمان ہے اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے اور دونوں کافر ہیں تو نہیں ؛؛
*( 📘جلد اول حصہ چہارم صفحہ 80 نماز جنازہ کا بیان؛؛ )*
🎁 لہٰذا اس بچے کو اس کے والدین کو یہ نہ ہوں تو عزیزو اقارب یا اس کے ہم مذہب کو واپس کر دیا جائے وہ جو چاہیں کریں یا اگروہ نہ لے جائیں تو بوجہ مجبوری ایک کپڑے میں لپیٹ کرمسلمانوں کے مدفن سے باہر ایک گڑھے میں دبادیں ؛؛؛
💌 نوٹ::: وہ بچہ مسلمان ہے یاکافر جنتی ہے یاجہنمی اس کا حقیقی علم اللہ تبارک وتعالی کو ہے مگر چونکہ اس بچے کے والدین کافر ہیں اور بچے احوال و احکام دنیا میں والدین کے تابع ہوتے ہیں
📃جیسا کہ حدیث میں آیا
*"الولد یتبع خیر الابوین دینا"*
اس لئے حکم ظاہر پر ہوگا یعنی کفن و دفن اور تمام رسم و رواج میں اس بچے کا وہی حکم ہو گاجو اس کے والدین کا ہے۔
*واللّٰه تعالیٰ اعلم*
__________❣⚜❣___________
*✍🏻کـتبـــــہ:*
*حضرت مولانا محمد اختر رضاقادری رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی نیپال گنجوی ناظم اعلی مدر سہ فیض العلوم خطیب وامام نیپالی سنی جامع مسجد سر کھیت (نیپال)*
*+9779815598240*
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمش الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ۔
__________❣⚜❣___________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں