ابو الولید ہشام اول رحمۃ اللّٰه علیہ بن عبدالرحمٰن الداخل الاموی ‏

*📚 « مختصــر ســوانح حیــات » 📚*
-----------------------------------------------------------
*🕯ابو الولید ہشام اول رحمۃ اللّٰه علیہ بن عبدالرحمٰن الداخل الاموی (خلیفۂ اسپین)🕯*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*اسمِ گرامی:* آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی ہشام بن عبد الرحمن۔
*کنیت:* ابوالولید تھی۔

*تاریخ و مقامِ ولادت:* ابو الولید ہشام بن عبد الرحمن رحمۃ اللہ علیہما کی ولادت 757ء میں ، قرطبہ، اسپین میں ہوئی۔

*سیرت و خصائص:* ہشام بن عبد الرحمن الداخل رحمۃ اللہ علیہ بہت بہادر، جواد، کریم اور عادل حاکم تھے۔ آپ کی ہر وقت یہی کوشش رہتی کہ کوئی مسلمان کافر کی قید میں نہ ہو چنانچہ اگر کوئی کافر کی قید میں ہوتا تو زرِ کثیر دے کر مسلمانوں کو چھڑواتے۔ اور اگر کوئی سپاہی دورانِ جہاد شہید ہوجا تا تو اس شہید کے بچوں اور گھر والوں کی کفالت حکومت کے ذمہ لگاتے۔
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تادمِ حیات حاکم ِ اسپین رہے اور عدل و انصاف کی ایک نئی تاریخ رقم فرمائی حتیٰ کہ اہلِ اسپین آپ کو عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ کا مثل قرار دیتے۔

آپ اپنے مسلح افواج کے ساتھ اپنی رعایا کے پاس خود جاتے اور مظلوموں کی فریاد رسی کرتے۔ 
راتوں کو اپنے علاقے کی گلیوں میں گشت کرکے نادار اور مفلس مسلمانوں کے یہاں راشن فراہم کرنا اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنا آپ کی صفتِ فاروقی تھی۔ آپ کے عدل و انصاف کی وجہ سے اہل اسپین آپ سے بےحد محبت کرتے تھے۔

*تاریخِ وصال:* حضرت کا وصال 19 صفر المظفر 180ء کو اسپین میں ہوا۔

*ماخذ و مراجع:* الاعلام للزرکلی۔

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*المرتب⬅ محــمد یـوسـف رضــا رضــوی امجــدی 📱919604397443*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے