---------------------------------
*📚مرنے کے بعد روحیں کہاں رہتی ہیں؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آپ تمامی حضرات خیریت سے ہوں گے ،گزارش ہیکہ مرنے کے بعد روحیں کہا ں رہتی ہیں جو اب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی،
*سائل: محمد شمشاد رضوی*
__________❣⚜❣___________
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝 الجواب بعون الملک الوہاب ⇩*
دنیا اور آخرت کے درمیان ایک اور عالم ہے جس کو برزخ کہتے ہیں پارہ
*(📗۱۸/ س المؤمنون آیہ ۱۰۰/ )*
🔖 مرنے کے بعد اور قیامت سے پہلے تمام انس وجن کو حسبِ مراتب اس میں رہنا ہوتا ہے اور یہ عالم اس دنیا سے بڑا ہے دنیا کے ساتھ برزخ کو وہی نسبت ہے جو ماں کے پیٹ کے ساتھ دنیا کو برزخ میں کسی کو آرام ہے اور کسی کو تکلیف ــ
⚜مرنے کے بعد مسلمان کی روح حسب مرتبہ مختلف مقاموں میں رہتی ہے بعض کی قبر پر بعض کی چاہ زمزم شریف ہیں اور بعض کی آسمانوں سے بھی بلند اور بعض کی روحیں زیر عرش قندیلوں میں اور بعض کی اعلیٰ علیین میں
اور کافروں کی خبیث روحیں بعض کی اُن کے مرگھٹ یا قبر میں رہتی ہے بعض کی چاہ برہوت میں کہ یمن میں ایک نالہ ہے بعض کی پہلی دوسری ساتویں زمین تک بعض کی اس کے بھی نیچے سجّین میں
*( 📕بہار شریعت حصہ اول عالم برزخ کابیان)*
*عالمِ برزخ کی حیرت انگیز معلومات*
① ـــــــ دنیاوی زندگی جس کا سلسلہ موت پر ختم ہوجاتا ہے اور اخروی ودائمی زندگی جو حشر سے شروع ہوگی ان دونوں زندگیوں کے درمیانی وقفے کو برزخی زندگی کہتے ہیں ــ
② ـــــ برزخ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر انسان کو خواہ وہ مومن یا کافر، ایک خاص قسم کی زندگی عطا فرمائی جاتی ہے یعنی جسم اور روح کا دور ہوتے ہوئے ایک گونہ تعلق باقی رکھا جاتا ہے، جس کے باعث یہ زندگی دنیاوی زندگی سے بڑی حد تک مختلف ہوتی ہے ــ
③ ــــ برزخی زندگی میں عام انسانوں کو چلنے پھرنے سے اگرچہ عاجز رکھا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود پروردگار عالم انہیں ادراک وشعور سے بہرہ ور رکھتا ہے، تاکہ منکر نکیر کے سوالوں اور دنیا والوں کے سلام وکلام کا جواب دے سکیں، اگرچہ ہم ان کا جواب نہیں سنتے لیکن وہ سننے اور بولنے سے مجبور نہیں ہوتے ـــ
④ ــــ موتیٰ کے بعد سماع وادراک کا انکار، قبر کے عذاب وثواب اور نکیرین کے سوالات وغیرہ امور کا انکار ہے جب کہ یہ باتیں نصوص قطعیہ سے ثابت ہیں اور ایک مسلمان اسے جھٹلانے کی جرأت نہیں کرسکتا ہے ــ
⑤ ـــــ جسم کے اجزا جلنے، گلنے، سڑنے، جانوروں کے کھا جانے یا کسی بھی وجہ کے تحت ہزاروں جگہ منتشر کیوں نہ ہوجائیں لیکن روح کے ساتھ ان کا تعلق برابر قائم رہتا ہے اور اسی تعلق کے باعث روح کے ساتھ اجزائے جسم بھی برابر راحت یا تکلیف محسوس کرتے رہتے ہیں ــ
⑥ ـــ برزخی زندگی اگرچہ دنیاوی زندگی کے مقابلے میں کئ لحاظ سے نامکمل اور ایک مخصوص قسم کی زندگی ہوکر رہ جاتی ہے لیکن قدرت ہر مردے میں ایک مخصوص طریقے پر علم وادراک اور سمع وبصر وغیرہ کی قوت باقی رکھتا ہے ـ
⑦ ــــ ارواح مومنین کی رہائش گاہ علّین وغیرہ میں ہوتی ہے، اور کفارومنافقین کے جیل خانے کا نام سجّین ہے، جو زمین کے سب سے نچلے تہہ کے نیچے ہے ــ
⑧ ـــــــ شہداء کی ارواح ان کے اجسام کے ساتھ اتنا مضبوط تعلق ہوتا اور ان کے اجسام کو وہ خصوصیت حاصل ہوتی ہے کہ برزخی زندگی پر حیات کا اطلاق کیا جانا زیادہ مناسب ہے اسی لئے قرآن کریم نے انہیں زندہ قرار دیا ـــ
⑨ ـــــــ اولیائے کرام کی برزخی زندگی بھی شہداء کی طرح علیٰ قدرِ مراتب بہت بلند وبالا ہوتی ــ اور ان حضرات کے علوم واختیارات میں وفات کے بعد اور بھی اضافہ ہوتا رہتا ہے
⑩ ـــــــــ انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام پر موت تو ضرور طاری ہوتی ہے لیکن ان حضرات کی برزخی اور دنیاوی زندگی میں اس کے سوا اور کوئی فرق نہیں ہوتا کہ دنیاوی زندگی کا سلسلہ ختم ہوتے ہی یہ بزرگ دنیاوی ضروریات اور بشری تقاضوں سے بےنیاز اور فریضۂ تبلیغ سے سبکدوش ہوجاتے ہیں ــ تلك عشرة كاملة ـــ
*(📚روحوں کی دنیا صفحہ ۳۰/و ۳۱/)*
*واللہ اعلم بالصواب*
__________❣⚜❣___________
*✍🏻کتبہ: ابو محمد حامد رضا، محمد شریف الحق رضوی! امام وخطیب نوری رضوی جامع مسجد رسول گنج عرف کوئلی ضلع سیتامڑھی باشندہ کٹیہار، بہار، انڈیا ـ*
*+917654833082*
*✅الجواب صحيح والمجيب نجيح: فقط جلال الدین احمد امجدی رضوی نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند خادم جامعہ قادریہ رضویہ ردرور منڈل ضلع نظام آباد تلنگانہ الھند 📱8390418344*
__________❣⚜❣___________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں