Header Ads

انڈر ویئر پہن کر یا ننگا ہوکر غسل کرنا کیسا؟

 « احــکامِ شــریعت » 
--------------------------------
انڈر ویئر پہن کر یا ننگا ہوکر غسل کرنا کیسا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمتہ اللہ

کیا فرماتے علمائے کرام و مفتیان عظام مسلئہ ذیل میں کہ
اگر انڈر ویئر پہن کر یا بالکل ننگا ہوکر غسل کیا جائے تو کیا حکم ہے
اور غسل کن جگہوں پر کیا جاۓ اور غسل کرنے کا طریقہ کیا ہے مفصل جواب عنایت فرمائیں عین کرم ہوگا
*سائل: محمد آصف رضا دہلی*
__________💠⚜💠___________

*و علیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*
*📝الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩*

صورت مستفسرہ میں احتیاط جگہ پاک انڈر ویئر پہن کر یا بالکل ننگا ہوکر غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن ناپاک کپڑا پہن کر یا لوگوں کے سامنے گھٹنے کھول کر نہانا حرام و گناہ ہے -

📃جیساکہ بھار شریعت میں ہے 
" اگر غسل خانہ کی چھت نہ ہو یا ننگے بدن نہائے بشرطیکہ موضع احتیاط ہو تو کوئی حرج نہیں ہاں عورتوں کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے اور عورتوں کو بیٹھ کر نہانا بہتر ہے بعد نہانے کے فوراً کپڑے پہن لے اور وضو کے سنن و مستحبات غسل کے لئے سنن و مستحبات ہیں مگر ستر کھلا ہو تو قبلہ کو مونھ نہ کرنا چاہئے اور تہبند باندھے ہو تو حرج نہیں "اھ
*(📕 ج:1/ح:2/ص:320)*

⚜ اور غسل کرنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ پہلے غسل کی نیت کرکے دونوں ہاتھ گٹوں تک تین بار دھوئے پھر استنجاء کی جگہ دھوئے اس کے بعد بدن پر اگر کہیں نجاست حقیقیہ یعنی پیشاب یا پاخانہ وغیرہ ہو تو اسے دور کرے پھر نماز جیسا وضوء کرے مگر پاؤں نہ دھوئے ہاں اگر چوکی یا پتھر وغیرہ اونچی چیز پر نہائے تو پاؤں بھی دھو ڈالے اس کے بعد بدن پر تیل کی طرح پانی چپڑے پھر تین بار داہنے کندھے پر پانی بہائے اور پھر تین بار بائیں کندھے پر پھر سر پر اور تمام بدن پر تین بار پانی بہائے تمام بدن پر ہاتھ پھیرے اور ملے پھر نہانے کے بعد فورا کپڑے پہن لے "اھ
*(📘 انوار شریعت صفحہ 19/بحولہ فتاوی عالمگیری )*

♻ اور ہر احتیاط کی جگہ نہا سکتا ہے اور کھلی جگہ میں بھی نہا سکتا ہے مگر گھٹنے کھلے نہ ہوں کہ سخت گناہ اور حرام ہے -
*(📔 انوار شریعت صفحہ 21 پر ہے )*
" گھٹنا کھول کر لوگوں کے سامنے نہانا سخت گناہ اور حرام ہے "اھ 

*واللہ تعالیٰ اعلم*
__________💠⚜💠___________

*✍🏻کــتبــــــــہ:*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔*
*+91-9756464316*
___________💠⚜💠__________

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے