علماۓ کرام و مفتیان عظام کی بارگاه میں مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس آیات کریمہ کا ترجمہ و تفسیر عنایت فرماںٔیں👇
"وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ ﹰۙ (۱)الَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗۙ(۲)یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ(۳) "*
*🖌️الساںٔل:- محمد عارف رضا مدھوبنی بہار*
*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴*
*🕋باسمہ تعالی وتقدس🕋*
*✍️الجواب، بعون الملک الوھاب👇*
*"بسم اللہ الرحمن الرحیم"*
*"وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ ﹰۙ (۱)الَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗۙ(۲)یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ (۳)"*
*🛸(ترجمہ کنزالایمان)👇*
*خرابی ہے اس کے لئے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے،،(۱)جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا،،(۲)کیایہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیامیں ہمیشہ رکھےگا،،(۳)،،*
*🛸(((((((تفسیر)))))))👇*
*"وَیلُُ لِّکُلِّ الخ:- یہ آیتیں ان کفار کے حق میں نازل ہوئیں جو سیدعالمﷺ اور آپ کے اصحاب پر زبانِ طعن کھولتے تھے اور ان حضرات کی غیبت کرتے تھے مثل اَخنَس بن شُرَیق وَاُمَیَّہ بن خَلف اور وَلِید بِن مُغِیرہ وغیرہم کےاور حکم ہرغیبت کرنے والے کےلئے عام ہے"،،،،*
*"مرنے نہ دےگاجو وہ مال کی محبت میں مست ہے اور عملِ صَالِح کی طرف اِلتفات نہیں کرتا"*
*📓کنزالایمان،پارہ ۳۰،سورۃ الہمزۃ،صفحہ ۱۱۱۹،،،*
*امام ابن مردویہ اور بیہقی رحمہااللہ نے شب الایمان میں حضرت راشد بن سعد مقدامی رحمہ اللہ سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی ہے کہ حضور نبی مکرمﷺ نے فرمایا:جب مجھے معراج پر لےجایاگیاتومیں کچھ لوگ کے پاس سےگزراکہ ان کے جسموں پر کھال کو آگ کی قینچیوں کے ساتھ کاٹاجارہاہے تومیں نے پوچھا یہ کون لوگ ہیں؟(جبرئیل امین نے)بتایایہ وہ لوگ ہیں جو زیب وزینت کرتے رہتے تھے اور میں نے سخت قسم ی آوازیں سنیں،تومیں نے پوچھا:اے جبرئیل یہ کون لوگ ہیں؟اس نے بتایا:یہ تمہاری وہ عورتيں ہیں جوبناؤ سنگھارکرتی ہیں اور وہ کچھ کرتی رہتی ہیں جوان کے لئے حلال نہیں،پھرمیں کچھ عورتوں اور مردوں کےپاس سے گزرا جو ان کے پستانوں سے معلق تھے،تومیں نے پوچھا:اےجبرئیل یہ کون لوگ ہیں؟تواس نے بتایا:یہ طعنے دینے والے مرداور طعنے دینے والی عورتيں ہیں اس لئے اللہ تعالی نے فرمایا"وَیلُُ لِکُلِّ ھُمَزَۃِِ لُمَزَۃِ،،"*
*📔شعب الایمان،جلدپنجم،صفحہ ۳۰۹،دارالکتب دارالکتبالعلمیہ بیروت،،*
*📘بحوالہ تفسیردرمنثور،جلدششم،سورۃالہمزۃ،صفحہ ۱۱۱۵/۱۱۱۶،،*
*📃"تفسیر صراط الجنان"میں ہے👇*
*وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ: اس کے لیے خرابی ہےجو لوگوں کے منہ پر عیب نکالے، پیٹھ پیچھے برائی کرے،یہ آیتیں ان کفار کے بارے میں نازل ہوئیں جوسرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کے صحابہ ٔکرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ پر اعتراضات کرتے تھے اور ان حضرات کی غیبت کرتے تھے،جیسے اَخنس بن شُریق، اُمیہ بن خلف اور ولید بن مغیرہ وغیرہ اور اس آیت میں مذکور حکم ہر غیبت کرنے والے کے لئے عام ہے،*
*📕جلالین، الہمزۃ، تحت الآیۃ:۱، صفحہ۵۰۶،*
*📒مدارک، الہمزۃ، تحت الآیۃ۱، صفحہ ۱۳۷۳، ملتقطاً ،،*
*غیبت اور عیب جوئی کی مذمت*
*ایک اور مقام پر اللّٰہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا👇*
*" یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّ٘-اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ وَّ لَا تَجَسَّسُوْا وَ لَا یَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًاؕ-اَیُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ یَّاْكُلَ لَحْمَ اَخِیْهِ مَیْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُؕ-وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ رَّحِیْمٌ،،"*
*📂پارہ،۲۶،سورہ حجرات،آیہ ۱۲،،صفحہ ۱۶،،(حافظی قرآن)*
*📖اورحضرتِ انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’میں معراج کی رات ایسی قوم کے پاس سے گزرا جو اپنے چہروں اورسینوں کو تانبے کےناخنوں سے نوچ رہے تھے میں نے پوچھا:اے جبرئیل: عَلَیْہِ السَّلَام:،یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے عرض کی: یہ لوگوں کا گوشت کھاتے (یعنی غیبت کرتے)تھے اور ان کی عزت خراب کرتے تھے"*
*📚ابو داؤد،جلدچہارم، کتاب الادب، باب فی الغیبۃ،الحدیث،۴۸۷۸صفحہ۳۵۳،،،*
*🤲رب کعبہ کی بارگاہ میں دعاہے کہ مولی تبارک وتعالی ہم تمامی لوگوں کو اس سخت تریں آفت سے محفوظ فرماکر اھدناالصراط المستقیم پر چلا،اٰمین ثم آمین بجاہ سیدالمرالینﷺ*
*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۲۵/ماہ ربیع النور شریف ۱۴۴۲ھ بمطابق ۱۳/نومبر/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
*🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں