دل کے اندھے پن کا نقصان ‏

*📚 « امجــــدی مضــــامین » 📚*
-----------------------------------------------------------
*🕯دل کے اندھے پن کا نقصان🕯* 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

📬 ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں:
’’ نصیحت کے ساتھ اپنے دل کو زندہ رکھو ،غور و فکر کے ساتھ دل کو منور کرو، زُہد اور دنیا سے بے رغبتی کے ساتھ نفس کو مارو، یقین کے ساتھ اس کو مضبوط کرو، موت کی یاد سے دل کو ذلیل کرو، فنا ہونے کے یقین سے اس کو صبر کرنے والا بناؤ، زمانے کی مصیبتیں دکھا کر اس کو خوفزدہ کرو، دن اور رات کے ایک دوسرے کے پیچھے آنے سے اس کو بیدار رکھو، گزشتہ لوگوں کے واقعات سے اسے عبرت دلاؤ، پہلے لوگوں کے قصے سنا کر اسے ڈراؤ ،ان کے شہروں اور ان کے حالات میں اس کو غور و فکر کرنے کا عادی بناؤ اور دیکھو کہ بدکاروں اور گناہ گاروں کے ساتھ کیسا معاملہ ہوا اور وہ کس طرح الٹ پلٹ کردئیے گے۔ 
*( ابن کثیر، الحج، تحت الآیۃ: ۴۶، ۵ / ۳۸۴-۳۸۵)* 

  جس کا دل بصیرت کی نظر سے اندھا ہو وہ تمام ظاہری اَسباب ہونے کے باوجود دین کا راستہ پانے اور حق و ہدایت کی راہ چلنے سے محروم رہتا ہے۔

حضرت عبد اللہ بن جراد رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:
اندھا وہ نہیں جو ظاہری آنکھوں سے محروم ہے بلکہ اندھا وہ ہے جو بصیرت سے محروم ہے۔ 
*( نوادرالاصول، الاصل التاسع والثلاثون، ۱ / ۱۵۷، الحدیث: ۲۴۰)* 

اور حضرت سہل رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں: 
جس شخص کا دل بصیرت سے روشن ہو وہ نفسانی خواہشات اور شہوتوں پر غالب رہتا ہے اور جب وہ دل کی بصیرت سے اندھا ہو جائے تو اس پر شہوت غالب آجاتی ہے اور غفلت طاری ہو جاتی ہے، اس وقت اس کا بدن گناہوں میں گم ہو جاتا ہے اور وہ کسی حال میں بھی حق کے سامنے گردن نہیں جھکاتا۔ 
*( روح البیان، الحج، تحت الآیۃ: ۴۶، ۶ / ۴۵)*

اللہ تعالیٰ ہمیں دل کی بصیرت عطا فرمائے اور دل کی بصیرت سے اندھا ہونے سے محفوظ فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰه علیہ وسلم

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*المرتب⬅ قاضـی شعیب رضـا تحسینی امجـدی، ممبر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 7798520672*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے