حضرت مفتی عبدالحلیم ناگپوری کی رحلت

حضرت مفتی عبدالحلیم ناگپوری کی رحلت




دنیائے سنیت کی عظیم ہستی خلیفۂ حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی عبد الحلیم ناگ پوری (بانی جامعہ فیض الرضا، سیتامڑھی بہار) لاکھوں عقیدت مندوں کو روتا بلکتا چھوڑ کر مالکِ حقیقی کے قرب میں تشریف لے گئے. انا للہ وانا الیہ رٰجعون.... اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور مریدین ومتوسلین نیز پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم 

آپ حضور محدث اعظم ہند کچھوچھوی اور حضور قطب مدینہ علیہما الرحمۃ سے بھی فیض یافتہ تھے... کئی چشموں سے سیراب تھے.... مدبر و منتظم اور مصلح و داعی تھے... 

حضرت نے اشاعت دین و سنیت کے لیے مدتوں دورے کیے... خطابت و بیعت کے ذریعے دلوں کی دنیا میں صالح انقلاب برپا کیا... اعلیٰ حضرت کے مشن کی اشاعت کے لیے مخلصانہ کردار ادا کیا.... 

نوری مشن مالیگاؤں
12 رمضان المبارک 1442ھ 
24 اپریل 2021ء





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے