اہل سنت و جماعت کی تعمیری بہاریں

مبسملا و حامدا::ومصلیا و مسلما

اہل سنت و جماعت کی تعمیری بہاریں

تعمیر کی جانب صفت سیل رواں چل

ماہر رضویات محقق نوادرات خطیب خوش بیاں وادیب گوہر فشاں حضرت علامہ ڈاکٹر غلام جابر شمس مصباحی(ممبئ)کا ایک تاریخ ساز اقدام

سیمانچل میں اہل سنت و جماعت کے تعمیری سلسلہ کا پر بہار آغاز


اللہ تعالی نے بہت سے خدام دین کو نوع بہ نوع اوصاف حسنہ سے سرفراز فرمایا ہے۔وہ ہر چہار سمت طبع آزمائی کرتے ہیں اور رحمت خداوندی ان کی دستگیری فرماتی ہے۔وہ خاکہ سازی کرتے کرتے اپنی تمناؤں کا تاج محل زمین پر اتار دیتے ہیں۔

ڈاکٹر شمس مصباحی کئی سالوں سے قوم و ملت کی تعمیری خدمات کے لئے کوشش و کاوش میں مصروف عمل تھے۔بفضلہ تعالی اب وہ دن بھی آیا کہ ممدوح گرامی اپنے تعمیری پروگرام کا سلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

مرکز برکات رضا ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ(ممبئی)کے زیر اہتمام سیمانچل میں تعمیرات کا ایک گلشن آباد کرنے کی پلاننگ مکمل ہو چکی ہے اور  تعمیری سلسلہ کا آغاز ہونے والا ہے۔

ٹرسٹ کے مجوزہ پروگرام میں دارالعلوم کا قیام بھی ہے اور عصری تعلیمات کے لئے اسکول و کالج کا قیام بھی۔غریبوں کے لئے نرسنگ ہوم کی تعمیر کا بھی عزم ہے اور ضرورت مندوں اور حاجت مندوں کی امداد کا پلان بھی۔سیلاب زدہ علاقوں میں راحت کاری کی خدمات بھی مد نظر ہے اور غریب بچیوں کی شادی کے اخراجات کا انتظام بھی۔اسکول وکالج کے حاجت مند اسٹوڈنس اور مدارس اسلامیہ کے ضرورت مند طلبہ کا مالی تعاون بھی۔


کوئی بھی پروگرام اسی وقت کامیاب ہوتا ہے,جب فنڈ مضبوط ہو۔فنڈ اسی وقت مضبوط ہو گا جب اصحاب خیر اس جانب اپنی توجہ مبذول کریں گے۔ہم یہاں دو باتوں کا مشورہ دیتے ہیں۔

1-پہلی بات یہ کہ قوم مسلم معاشی راہوں میں محنت و مشقت برداشت کریں۔جب خوش حالی آئے گی تو وہ خود بھی پرسکون زندگی گزاریں گے اور دینی و ملی خدمات کے لئے بھی خرچ کریں گے۔اس طرح وہ دنیاوی بھلائیوں سے بھی حصہ پائیں گے اور آخرت کے لئے بھی ذخیرہ جمع کر سکیں گے۔

2-دوسری بات یہ کہ دنیاوی بھلائیوں میں خود کو مدہوش نہ کر لیں۔ہروقت آخرت کو یاد رکھیں۔ایمان و عقیدہ کی سلامتی کے ساتھ بدنی عبادتوں کی بھی پابندی کریں اور مالی عبادتوں کے لئے بھی اپنا دل کشادہ رکھیں۔

اگر آپ اللہ تعالی کی راہ میں گن گن کر دیں گے تو اللہ تعالی بھی اسی طرح آپ کو دے گا۔آپ دل کھول کر راہ خداوندی میں خرچ کریں,اللہ تعالی بھی آپ کو عظیم نعمتوں سے سرفراز فرمائے گا۔


سیمانچل ریاست بہار کا وہ علاقہ ہے کہ عام طور پر ہرسال ان علاقوں میں سیلاب آتا ہے۔لوگوں کی معاشی حالت بھی اس سے متاثر ہوتی ہے اور جانی ومالی نقصان بھی ہوتا ہے۔ایسے مصیبت زدہ علاقے ہماری توجہ کے زیادہ مستحق ہیں۔حکومتی سطح پر بھی کچھ امداد ہوتی ہے,لیکن وہ ناکافی ہوتی ہے۔اصحاب ثروت اس جانب متوجہ ہوں اور اس پروگرام کو قوت واستحکام بخشیں۔جزاکم اللہ تعالی خیر الجزاء:آمین

اللہ تعالی حضرت شمس مصباحی کی پاکیزہ تمناؤں کو حسین تعبیر عطا فرمائے:آمین

طارق انور مصباحی 

جاری کردہ:24:اپریل 2021

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے