وقتِ افطار اشیائے افطار پر فاتحہ دینا کیسا ہے؟

🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯
-----------------------------------------------------------
📚وقتِ افطار اشیائے افطار پر فاتحہ دینا کیسا ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلامُ علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
آپ تمامی علمائے کرام سے ایک مسئلہ معلوم کرنا چاہتا ہوں 
وہ مسئلہ یہ ہے کہ افطار میں فاتحہ ہو سکتی ہے یانہیں
حوالے کے ساتھ مسئلہ حل فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل: عبداللہ ساکن بیدولی سدھارتھ نگر۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
سائل کے سوال سے یہ واضح نہیں ہو رہا ہے کہ سائل وقتِ افطار یا اشیائے افطار کے متعلق حکم فاتحہ پوچھ رہا ہے اس لئے دونوں کا حکم بیان کیا جاتا ہے
پہلے وقت افطار حکم فاتحہ ملاحظہ کریں۔
فاتحہ ایک ثواب کا کام ہے اس کے لئے کوئی دن اور مہینہ مخصوص نہیں کبھی بھی کسی بھی بزرگ کے نام فاتحہ دلا سکتے ہیں۔
حضرت بحر العلوم مفتی عبد المنان اعظمی صاحب علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ:
فاتحہ ایک کار ثواب ہے اس کے لئے کوئی خاص دن یا مہینہ شرع کی طرف سے مقرر نہیں تمام بزرگان دین اور اولیائے کرام کے نام کی فاتحہ ہردن ہر مہینہ ہوسکتی ہے تو رمضان کے دن بھی ہوسکتی ہے۔
(📗فتاویٰ بحر العلوم جلد دوم کتاب الجنائز صفحہ 75)
اب رہا یہ کہ
اشیائے افطار پر فاتحہ کا سوال تو ہر جائز و حلال ومباح پاکیزہ چیز پر  فاتحہ ہوسکتی ہے۔ 
حضرت خلیل ملت مفتی خلیل احمد خان قادری مارہروی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:
ہر وہ چیز جس کا کھانا پینا برتنا حلال ومباح وجائز ہے اسے فی سبیل اللّٰہ راہ خدا میں دینا بھی جائز اور کار ثواب ہے نیاز درود فاتحہ بھی دراصل ذریعہ ہیں احباب واعزا ومساکین کے ساتھ حسن سلوک کا جوکہ کار خیر ہے۔
(📒فتاویٰ خلیلیہ جلد اول کتاب العقائد صفحہ 100)
 
صورت مسئولہ میں بوقت افطار اشیائے افطار پر فاتحہ دینا دلانا جائز ہے۔
ہاں اس بات کا خیال رہے کہ فاتحہ دینے دلانے میں افطار میں تاخیر نہ کریں۔

🔹واللہ اعلم و رسولہ🔹
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹرا۔

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مفتی شہزاد صاحب قبلہ۔

ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے