Header Ads

وقف غفران، وقف النبیﷺ، وقف منزل کی تعریف اور اس کا حکم

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚وقف غفران، وقف النبیﷺ، وقف منزل کی تعریف اور اس کا حکم📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ 
مفتیان شرع متین ، و قاری صاحبان کی بارگاہ میں سوال ہے
" وقف غفران ، وقف النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، وقف منزل
انکی تعریف و حکم کیا ہے ؟ 
بینوا توجروا
*المستفتی : رضوان شہزاد پاکستان*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
 *جواب: 
*وقف غفران:* قرآن مجید کے حاشیہ پر مرسوم ہوتا ہے ایسی جگہ وقف کرنے سے معنی کی وضاحت اور سننے والے پر بھی بشاشت پیدا ہوتی ہے اسی لئے اس کو وقف غفران کہتے ہیں ۔ یہاں وصل سے وقف بہتر ہے جامع الوقف ص 43 ) 
اور تفہیم الوقوف میں ہے کہ " بعض اوقاف ایسی جگہ پر واقع ہیں کہ اگر اس پر وقف کرکے دعا کی جائے تو قبول ہوتی ہے اس لئے ایسے وقف کو وقف غفران کہتے ہیں ۔ وقف غفران ایک وقف سماعی ہے جو معنوی اعتبار سے ایسے محل پر واقع ہوتا ہے کہ اگر واقف اور سامع وہاں پر دعا مانگے تو قبول ہو جاتی ہے " اھ ( الوقوف ص 248 ) 

 *وقف النبی ﷺ :* جو وقف نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی طرف منسوب ہے اور آپ سے منقول ہے اسے وقف النبی صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں چونکہ یہ وقف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہے اس لئے علماء صلحاء اور قراء نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے لئے ایسے وقف پر بالخصوص وقف کیا کرتے ہیں ۔ ایسے موقع پر وقف مستحب ہے " اھ ( تفہیم الوقوف ص 243 / جامع الوقف ص 43 ) 

 *وقف منزل:* اس کو وقف جبرئیل بھی کہتے ہیں اس موقع پر بھی وقف مستحب ہے نزول قرآن کے وقت حضرت جبرائیل علیہ السلام نے جس جگہ وقف کیا ہے وہاں نبی کریم صلی اللّٰہ تعالی علیہ وسلم نے بھی وقف کیا ۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہاں وحی منقطع ہوتی ہے " اھ ( جامع الوقف ص 43 ) 

اور تفہیم الوقوف میں ہے کہ " وقف منزل ( وقف جبرئیل ) بعض اوقاف حضرت جبرائیل علیہ السلام کی طرف منسوب ہیں اور آپ سے منقول ہیں پس ایسے وقف کو وقف جبرئیل کہتے ہیں ۔ 
اور نزول قرآن کے وقت جہاں حضرت جبرائیل علیہ السلام نے وقف کیا ہے وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی وقف فر مایا ۔ اس لئے علماء صلحاء اور قراء استحبابا اس پر وقف کیا کرتے ہیں " اھ ( تفہیم الوقوف ص 246 ) 

واللہ اعلم بالصواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــه:*
*کریم اللہ رضوی، خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313*

*✅الجواب صحیح: مختار احمد رضوی، استاذ شعبۂ قرآت دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 9892922206*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

اپنا کمینٹ یہاں لکھیں