اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسںٔلہ کے بارے میں کہ "ڈالدی قلب میں عظمت مصطفی"میں جو عظمت کا لفظ آیا ہے اس میں ظ ساکن کے ساتھ ہے یا ظ زبر کے ساتھ ہے کیونکہ عَظمَت کا معنی ہڈی آتا ہے اور عَظَمَت کا معنی بزرگی ، بڑائ ، شان و شوکت آتا ہے تو کیا کوئی عظمت ظ کے ساکن کے ساتھ پڑھے تو گنہگار ہوگا؟ یا ساکن کے ساتھ پڑھنا صحیح ہے؟ براۓ مہربانی جواب عنایت فرمائیں
ساںٔل محمد امین الدین مجاہدی
*وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*✍️الجواب:- بعون الملک العلام.*
مذکورہ بالا عبارت *"ڈال دی قلب میں عظمت مصطفی"*
*ساکن کے ساتھ پڑھتے ہیں اور پڑھیں.گنہگار نہیں ہوگا*
*📖"فیروزاللغات اردو جدید"میں ہے👇*
*"عَظَمت"(مؤنث)بزرگی بڑائی.*
*اردو میں بیشتر بسکون دوم مستعمل ہے.*
*📚صفحہ.٤۸۳............*
*واللہ اتم واحکم اعلم بالصواب*
*✍️فقیر رضوی مجاہدی عفی عنہ*
1 تبصرے
یہ جو شعر ہے ڑالدی قلب میں عظمت مصطفی
جواب دیںحذف کریںسیدی اعلیحضرت پے لاکھوں سلام
یہ شعر کس شاعر نے لکھا ہے کیا آپ بتا سکتے ہیں
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں